مذاکرات ناکام،گڈز ٹرانسپورٹرز آج احتجاجی ریلی نکالیں گے

مذاکرات ناکام،گڈز ٹرانسپورٹرز آج احتجاجی ریلی نکالیں گے

لاہور (کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکومت میں منی مزدا گاڑیوں کے داخلے کے حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹر ز اور ٹریفک پو لیس کے مابین ہو نے والے مذاکرات عملی و تحریری یقین دہانی نہ کروانے کے پیش نظر ناکام ہو گئے ہیں جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز ، ڈرائیورز ، مکینک اور عملہ اپنے جائز مطالبے کے حق کے لیے آج راوی روڈ سے گورنر ہاؤ س تک احتجاجی ریلی نکالیں گے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اگر ضلعی حکومت نے احتجاجی ریلی پر کان نہ رکھے تو گڈز ٹرانسپورٹرز سخت لائحہ عمل اپناتے ہوئے پہیہ جام ہڑتال اور بکنگ اڈے احتجاجاً بند کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈزٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمود طارق نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں ہنگامی پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر ٹرانسپورٹرز رہنماء علیم بٹ ، مختار احمد چوہدری ، مرزا ارشد اقبال، منی مزدا بس یو نین کے صدر مشتاق قاضی ، آل پاکستان ٹر ک ڈرائیو رز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اقبال بٹ و دیگر مو جو د تھے ۔ نبیل محمود نے کہا کہ منی مزدا کی شہر میں داخلے پر پابندی ہزاروں افراد کا معاشی قتل کر نے کے مترادف ہے کیو نکہ ہر طرح کے مال کی تر سیل اور سپلائی کے لیے چھوٹی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کا استعمال ہر وقت رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں کے ساتھ ایس پی ٹر یفک ، ایس پی آپریشن اور ایس ایس پی سیکیورٹی کے مذاکرات ہوئے جنہوں نے زبانی جمع خرچ تو کیا ہے تاہم عملی طورپر کوئی اقدام نہ اٹھایا ہے ۔

گڈز ٹرانسپورٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...