مالی بے ضابطگیاں،سعدیہ سہیل نے تحریک التواء جمع کرا دی

مالی بے ضابطگیاں،سعدیہ سہیل نے تحریک التواء جمع کرا دی

لاہور(لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں دو ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سال میں دو ارب ایک کروڑ 81 لاکھ 2245 روپے کی ادویات اور سرجیکل و کیمیکل آلات وغیرہ کی خریداری کی گئی، جس پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اعتراض لگا دیا جبکہ یہ معاملے محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی اٹھایا گیا مگر محکمہ کی طرف سے کوئی جواب نہ دیا گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1