کرپشن کرنے والے مائنس ،انکی سیاست بھی ختم ہو گئی،چودھری سرور

کرپشن کرنے والے مائنس ،انکی سیاست بھی ختم ہو گئی،چودھری سرور

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کرنیوالے ’’مائنس ‘‘ ہوچکے ہیں انکی سیاست بھی ختم ہوگئی ‘مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے اب قوم حق اور سچ کا ہی ساتھ دے گی ‘ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی کیونکہ حکومتی لوگ کر پٹ لوگوں کو بچانے کی جنگ میں لڑنے میں مصروف ہیں مگروہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘تر بت میں 20افراد کے قتل پر سپر یم کورٹ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ‘تحر یک انصاف حقیقی معنوں میں قوم کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ وہ شاہدرہ میں فائر نگ سے زخمی ہونیوالے تحر یک انصاف کے کارکنان مظہر رشید ’امیر خان اور واصف خان کی عیادت کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ چوہدری محمدسرور نے کہاکہ سپر یم کورٹ نے ملک میں احتساب کی جو بنیاد رکھی ہے پوری قوم اس پر عدالت کے ساتھ ہے اور جو لوگ عدلیہ کیخلاف سازشیں او ر ان پرتنقید کر رہے ہیں وہ اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور اب کر پشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ہی جانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف جس جرات کے ساتھ ملک میں لوٹ مار کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے وہ دنیا میں ایک مثال ہے اور حکمرانوں کی کسی غنڈہ گردی سے ہم خوفزدہ ہونیوالے نہیں پولیس ہمارے کارکنوں پر فائر نگ کر نیوالوں کو پکڑ نے کی بجائے انکی ’’سپورٹر‘‘بنی ہوئی ہے ۔

چودھری سرور

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...