شہباز شریف کی حکومت صر ف لاہور تک محدود نظر آتی ہے،مہر واجد عظیم

شہباز شریف کی حکومت صر ف لاہور تک محدود نظر آتی ہے،مہر واجد عظیم

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر مہر واجد عظیم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت صرف لاہور تک ہی محدود نظر آتی ہے ،پورا پنجاب اس وقت مسائلستان بن گیا ہے۔

لیکن خادم اعلیٰ کو صرف اور صرف لاہور ہی پورا پنجاب نظر آرہا ہے ، حلقہ بندیوں کے معاملے کو جلد حل کیاجاناچاہئے تاکہ وقت پر انتخابات کا عمل ممکن ہوسکے،ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انتشار کی طرف لے جایاجارہا ہے۔2018کے انتخابات پر غیر یقینی کی کیفیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں افوا ساز فیکٹریاں کام کررہی ہیں۔

مہر واجد

مزید : میٹروپولیٹن 1