پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کا عالمی یوم اطفال پر خصوصی سیمینار

پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کا عالمی یوم اطفال پر خصوصی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی ) عالمی یوم اطفال کے موقع پر پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کا قائد اعظم لائبریری کے اشترک سے سیمینار بعنوان ’’افکار اقبالؒ اور آج کا پاکستان‘‘ ممتاز دانشور اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر مقصود چغتائی کی صدارت میں ہوا ،مہمان خصوصی ڈی جی لائبریریز پنجاب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر ، کوارڈینیٹر پروگرام عاطفہ شمس ، صدر بزم اقبال سعدیہ منیر عروج ، نوید، فیصل اور گرل گائیڈٹرینرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ نوجوان نسل کو بانیان پاکستان کے افکار سے روشناس کروانا ہماری اولین ترجیح ہے،کمپیئرنگ کے فرائض عاطفہ شمس نے ادا کئے جبکہ مقصود چغتائی نے اپنی کتابوں کے تحائف مہمانوں کو پیش کئے، آخر میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔