مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کو مایوسی سے نکالا،ڈاکٹر زمرد یاسمین
لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے پاکستان کو بدحال کردیا تھا اورجب مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو ملک میں ہر طرف اندھیرے اورمایوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے ہماری حکومت نے عوام کو مایوسی سے نکالا ۔کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار ،اقرباء پروری اور بدعنوانیوں کے باعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے ہم نے ترقی کا نیا سفر شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانیوالوں اور بینکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوں کے چہروں سے قوم بخوبی واقف ہے
۔ اورغریب قوم کے اربو ں روپے ہڑپ کرنے والے آج پارسائی کے نام نہاد دعویدار بنے ہوئے ہیں ۔دھرنا دینے والوں نے بھی قومی معیشت کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اوران عناصر نے اپنے بلا جواز دھرنوں ،لاک ڈاؤنوں اوراحتجاج کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لیکن بعض عناصر اسے ترقی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
زمرد یاسمین