تعلیم کی صورت میں بچوں پر بھرپور سرمایہ کاری کر نی چاہیے،مسز کرن علیم خان

تعلیم کی صورت میں بچوں پر بھرپور سرمایہ کاری کر نی چاہیے،مسز کرن علیم خان

لاہور(لیڈی رپورٹر )بچوں کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم سمیت بھرپور سرمایہ کاری بچوں پر ہونی چاہیے کیونکہ آج کے بچے ہی ملک و قوم کا محفوظ مستقبل ہیں دی نیشنل سکول لاہور کینٹ میں تقریب میں بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسز کرن علیم خان نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو مل کر نئی نسل کی تعلیم اور تربیت کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے تعلیم کے مہنگا ہونے کے باوجود تربیت کے پہلو کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے بچوں کا عالمی دن تقاضا کرتا ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے میں ہر بچے کو تعلیم ،صحت ،ماحولیات اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی سہولت حاصل ہو ،مسز کرن علیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے ہی طلبا و طالبات کی اصل نشوونما کے ذمہ دار ہوتے ہیں ہمیں اپنی درس گاہوں کو ملی اور مذہبی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تشکیل دینا ہوگا انہوں نے دی نیشنل سکول میں عالمی دن کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کو سراہا ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرکرنل (ر) مسعود الحق نے بتایا کہ دی نیشنل سکول میں سال بھر ہر تہوار کو احسن انداز میں منایا جا تا ہے تاکہ بچوں کو ان کے حقوق و فرائض سے آگاہ کیا جا سکے۔

مسز کرن علیم

مزید : میٹروپولیٹن 1