راوی پل سے امامیہ کالونی پھاٹک تک ٹریفک جام معمول،شہری پریشان

راوی پل سے امامیہ کالونی پھاٹک تک ٹریفک جام معمول،شہری پریشان

فیروزوالہ (نامہ نگار) راوی پل شاہدرہ سے لے کر امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک تک ٹریفک کی بندش شہریوں کے لیے عذاب بن گئی ۔ ایمبولینس گاڑیاں اور براتیں پھنس کر رہ گئیں شہری ٹریفک بندش سے خوار ہو رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امامیہ کالونی پھاٹک تک اوور برج اور برکت ٹاؤن نہر کے پل کو کشادہ کیا جائے تاکہ ٹریفک کی بندش کا مسئلہ حل ہو سکے۔ سار ا دن شہری اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں شہریوں نے وزیر اعظم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی بندش کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔

راوی پل

مزید : میٹروپولیٹن 1