گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے،واحد کاشمیری

گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے،واحد کاشمیری

لاہور(جنرل رپورٹر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے ماہانہ اجلاس میں چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے اوپر سے آٹا ،پٹرول ،سبزیوں ،دالوں ،دودھ ،دہی ،لکڑی ،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ہوٹلوں پر کام کرنے والوں کی دیہاڑی میں اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل اینڈریسٹورنٹ ایک انڈسٹری کی شکل اختیار کرچکی ہے جسے موجودہ حکومت نے ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔چیئرمین واحد کاشمیری نے حکومت کو خبردار کیا کہ اس مہنگائی کے دور میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 6روپے میں روٹی بیچنا ہمارے بس میں نہیں رہا ۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور سے اپیل کی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر روٹی کی قیمت 7روپے مقرر کر کے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج سے تین چار سال قبل روٹی کی قیمت 6روپے مقرر ہوئی تھی اس دوران کئی مرتبہ روز مرہ اشیاء قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی موجودہ نرخ پر فروخت کی جا رہی ہے لیکن اب 6روپے میں فروخت نہیں کرسکتے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ہمارا جائز مطالبہ فی الفور تسلیم کیا جائے۔

واحد کاشمیری

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...