اسحاق ڈار کے استعفے،سٹی سکین مشینوں کی خرابی اور سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کے لئے الگ الگ تحریک التواء جمع

اسحاق ڈار کے استعفے،سٹی سکین مشینوں کی خرابی اور سرکاری اراضی پر قبضہ ...

لاہور (نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہے فرد جرم لگنے کے بعد وزیر خزانہ کا عہدے پر براجمان رہنا درست نہیں۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے شیخ زید ہسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آئی آر مشینیں ایک ماہ سے خراب ہونے کیخلاف اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی۔مسلم لیگ( ق )کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے موضع مانک رائے ونڈ لاہور میں اوقاف کی47کینال اراضی پٹہ پرلے کر قبضہ کرکے رہائشی سکیم میں شامل کرنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1