مسلم لیگ(ن) نے نعروں کے سوا کچھ نہیں کیا،انجینئر یاسر گیلانی

مسلم لیگ(ن) نے نعروں کے سوا کچھ نہیں کیا،انجینئر یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ( ن) لیگی حکومت نے اورنج ٹرین ، میٹرو بس ، سستی روٹی ، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم ، پیلی ٹیکس سکیم سمیت دیگر سکیموں پر اربوں روپے اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ، چار سالوں میں تعلیم اور صحت کے میدان میں مسلم لیگ ن کی حکومت سوائے نعروں، دعوؤں اور اشتہاروں کے کچھ نہیں کیا پنجاب کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت مخالفین کا ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ تحریک انصاف عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہے چار سالوں میں شریف برادران کا منصوبوں کے افتتاح کا پول کھل چکا ہے۔
یاسر گیلانی