محکمہ ماحول کی ٹیم کا دورہ رائیونڈ، نیپالی طرز کے جدید بھٹے کی کارکردگی کو چیک کیا

محکمہ ماحول کی ٹیم کا دورہ رائیونڈ، نیپالی طرز کے جدید بھٹے کی کارکردگی کو ...

لاہور (صباح نیوز)محکمہ تحفظ ماحول کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے ڈائریکٹر تحفظ ماحول نسیم الرحمان کی سربراہی میں محکمہ اور بھٹہ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے رائیونڈ روڈ پر ٹرائل پر چلنے والے نیپالی طرزکے جدید ٹیکنالوجی پرمبنی بھٹے کی کارکردگی کو چیک کیا ڈائریکٹر نسیم الرحما ن نے کہا کہ اس ماحول دوست بھٹے کامقصدسارے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا ہے کیونکہ اس سے اے کلاس اینٹیں تیار ہوتی ہیں اورفیول مکمل طور استعمال ہوتا ہے اس طرح ماحول میں کاربن کااخراج کم سے کم ہوتا ہے اور دھواں بھی سیاہ نہیں ہوتا ۔ اس میں 40 سے60 فیصد تک لاگت کم آتی ہے اور پیدا وار بہت زیادہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول ٹرائل پر چلنے والے اس بھٹے کا مسلسل تجزیاتی جائزہ لے رہا ہے اس کی کامیابی کے بعد پنجاب کے سارے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر شفٹ کر دیا جائے گا ۔

بھٹے

مزید : میٹروپولیٹن 1