تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،4477سے زائد ٹیمیں تشکیل
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیاہے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پو لیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4477 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ہسپتالز ،ائیرپورٹ اور بس سٹینڈز پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے سپیشل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیراحمد سید نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔
سمیر احمد سید