باغبانپورہ : 5 بچوں کی ماں نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کر لی
لاہور(خبرنگار) باغبانپورہ کے علاقہ میں پانچ بچوں کی ماں نے غربت سے تنگ آ کر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان کا رہائشی عبدالحمید محمودبوٹی بند روڈ پر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور 5 بچوں کا باپ ہے جو کہ گزشتہ چند سالوں سے بیمار رہتا ہے۔ اس کی بیوی شمشاد بی بی گھروں میں کام کاج کر کے بچوں کوپال رہی تھی کہ گزشتہ روز مکان کے مالک نے کرایہ مانگا جس پر اس نے کہا کہ گھر میں فاقہ کشی ہے اور چند دنوں سے اس کے بچے بھی بھوکے ہیں۔ مالک مکان نے بار بار کرائے کی ڈیمانڈ کی، جس پر شمشاد بی بی نے گھریلو حالات اور غربت سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال لیا اور پنکھے سے جھول کرزندگی ختم کر لی ہے۔
Back