کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے نئی ایمبولینس فراہم کردی گئی

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کیلئے نئی ایمبولینس فراہم کردی گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں اسیران کے لیے نئی ایمبولینس فراہم کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا تھاجیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں ایمبولینس نہ ہونے سے بیمار اسیران کو ہسپتال لے جانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ایمبولینس مقامی سکول انتظامیہ کی مدد سے خریدی گئی ہے۔ اب اسیران کو طبی امداد کے لئے باآسانی جیل کی ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...