ایس پی سٹی کا میکلوڈ روڈ کا دورہ ، ٹریفک جام پر وارڈنز کی سرزنش

ایس پی سٹی کا میکلوڈ روڈ کا دورہ ، ٹریفک جام پر وارڈنز کی سرزنش

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی نے میکلوڈ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک جام پر وارڈنز کی سرزنش کر دی، اس موقع پر سینئر وارڈنز کو ایس پی سٹی کی جانب سے وضاحتی لیٹر اور پٹرولنگ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کسی بھی صورت ٹریفک جام نہیں ہونی چاہیے۔، لاہور شہر میں ٹریفک جام ہونے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی