منی مزدا پر دن کوبندی ، گڈ ز ٹراسپورٹر ز کا احتجاجی دھرنا ، شہر میں بدترین ٹریفک جام

منی مزدا پر دن کوبندی ، گڈ ز ٹراسپورٹر ز کا احتجاجی دھرنا ، شہر میں بدترین ...

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے منی مزدا پر دن کے اوقات میں لگائی جانیوالی پابندی کے خلاف گزشتہ روز آل پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری ،سر پر ست اعلیٰ محمد الطاف پہلوان ،چےئر مین چوہدری جمیل ،جنرل سیکرٹری تنویر جٹ ،سینئر نائب صدر ناصر چٹھہ کی قیادت میں منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کی بڑی تعداد نے بابو صابو چوک ،بند روڈ ،بتی چوک اور سبزی منڈی پر احتجاجی دھر نا دیتے ہوئے منی مزدا ٹرک کی بڑی تعداد سڑکوں پر لے آئے اور ٹریفک بلاک کر دی جسکے بعد شہر میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا مظاہر ین نے منی مزدا پر لگائی جانیوالی پابندی کو فوری ختم کر نے کا مطالبہ کیا جس پر سی سی پی او لاہور اور ضلعی انتظامیہ نے مظاہر ین سے مذکرات کر تے ہوئے منی مزدا پرعائد پابندی کو ختم کر تے ہوئے دیگر مسائل پر مل بیٹھ کر مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کروائی جسکے بعد منی ٹرانسپورٹرز نے دھرنا ختم کر دیا گیا ۔ اس مو قعہ پر مر کزی صدر حاجی شیر علی چوہدری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت کو بھاری ٹیکس دینے کے باوجود مسائل حل نہیں کئے جا رہے منی مزدا اور ہیوی ٹریفک میں فرق ہے ہمارا معاشی قتل نہ کیا جائے بلکے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جو کہ ٹریفک جام کی وجہ ہے اْن کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام منی مزدا ٹرانسپورٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیں تاکہ مسائل حل ہو سکیں ہم پر امن احتجاج کر نے کا حق رکھتے ہیں گڈز ٹرانسپورٹرز کے دھر نے کے باعث شہر میں بد ترین ٹریفک جام ہو گیا جس پر سی سی پی او لاہور کیپٹن ( ر) امین وینس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران مظاہر ین سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد منی مزدا پر لگائی جانیوالی پابندی کو ختم کر دیا گیا اور دیگر مسائل کو حل کر نے کیلئے منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جس پر مظاہر ین سی سی پی او لاہور کا شکر یہ ادا کیا اور احتجاجی دھر نا ختم کر دیا گیا جسکے بعد ٹریفک کھول دی گئی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...