قصور،پولیس کی کارروائی،دو منشیات فروش گرفتار

قصور،پولیس کی کارروائی،دو منشیات فروش گرفتار

قصور (بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم میں پویس کی جانب سے کئے گئے ایک آپریشن میں شراب کی بوتلیں اور اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او الہٰ آباد کفایت حسین نے اطلاع ملنے پر اڈا کوڑے سیال میں چھاپہ مار کرملزم شوکت علی سے سوا کلو چرس پکڑ لی ،جبکہ شمس پورہ میں پولیس نے ایک اور چھاپے کے دوان ملزم آصف سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کی اور تھانہ پھول نگر سٹی پولیس نے محلہ نذیر شاہ میں چھاپہ مار کر ملزمان اسلم اور منیر سے 35شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں ،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

منشیات فروش

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...