قصور ، شہری ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

قصور ، شہری ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے راہزنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ناظم عرف شیری ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ ناظم عرف شیری ڈوگر ،رمضان عرف جانی اور صداقت کو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے ،ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی طرف سے پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعام کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ناظم عرف شیری نے اپنے دیگرساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت پھولنگر اوراس سے ملحقہ دیہات کو جانے والے راستوں پر راہزنی کی وارداتوں کے دوران نقدی ،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور مزاحمت کرنے پرتشدد کرنے سے بھی گریز نہ کرتے تھے ۔ ملزمان نے پھولنگر اورگردونواح میں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ،ڈی پی اوقصورذوالفقاراحمدکی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی پتوکی محمد سلیم نیازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر پھولنگر محمد ادریس چدھڑ اور شفقت محمود اے ایس آئی پر مشتمل ٹیموں نے شیری گینگ کو ٹریس کر کے گرفتارکیا اور ملزمان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے،5موبائل فون،دو موٹرسائیکل و دیگر قیمتی سامان اور اسلحہ ناجائز دو پسٹل اور ایک کاربین برآمدکی،ملزمان نے دوران انٹیر وگیشن راہزنی اور چوری کی متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں۔ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

گرفتار

مزید : علاقائی