حلقہ این اے 120، ڈاکٹر یاسمین راشد کی دائر انتخابی عذرداری ،پی ٹی آئی کا وکیل طلب

حلقہ این اے 120، ڈاکٹر یاسمین راشد کی دائر انتخابی عذرداری ،پی ٹی آئی کا وکیل ...

لاہور(نامہ نگار)الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 120کے نتائج پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی دائر انتخابی عذرداری پر پی ٹی آئی کے وکیل کو 4دسمبر کو دائرہ اختیار پر مزید دلائل کے لئے طلب کر لیاہے۔الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کی راہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی عذر داری پر سماعت کی، پی ٹی آئی نے انتخابی عذرداری کی سماعت کرنے کے والے جج کے دائر ہ اختیار پر اعتراض عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نئے الیکشن ایکٹ کے تحت سیشن جج قومی اسمبلی کی نشست کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی سماعت نہیں کر سکتا جبکہ اس کی سماعت کا اختیار صرف ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ یا حاضر سروس جج کو دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی