ماتحت عدالتوں کے 6 اہلکاروں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری

ماتحت عدالتوں کے 6 اہلکاروں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی منظوری کے بعد ماتحت عدالتوں کے 6 اہلکاروں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سٹینو گرافر زبیر احمد کا کا تبادلہ سول جج نوشیبہ یوسف کی عدالت میں ،ڈیٹا انٹری آپریٹر ارسلان سلیم کا تبادلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک اعجاز احمد کی عدالت میں کردیا گیا ہے جبکہ سٹینو گرافر ناصر اقبال ،ریڈر محمد اطہر ایوب ،اہلمد نعمان علی اور نائب قاصد ہارون رشیدکا تبادلہ سول جج منزہ چودھری کی عدالت میں کیا گیاہے، تمام اہلکاروں نے کو متعلقہ عدالتوں میں رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں، تمام اہلکاروں کو آج 21نومبر کوچارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...