اقدام قتل کے مجرم کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانہ

اقدام قتل کے مجرم کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے کے مجرم ظہورحسین کو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویراعوان کے روبرو درخواست گزار کے وکیل عدالت میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ ظہور حسین نے معمولی تلخ کلامی کے بعد 2008ء میں درخواست گزار کے بھائی عثمان احمد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا،ظہور حسین کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج کیا گیا ، تمام گواہان کی جرح بھی مکمل ہو چکی ہے ، عدالت نے گزشتہ روز وکلاء و فریقین کے دلائل سننے اور گواہان کی جرح مکمل ہونے کے بعد مجرم کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...