ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی کا ڈائریکٹر جواب سمیت طلب

ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی کا ڈائریکٹر جواب سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سول عدالت نے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی کے ڈائریکٹر محمد رمضان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5دسمبر تک جواب سمیت طلب کر لیاہے۔سول جج مشتاق حسین جنجوعہ نے درخواست گزار عبدالعزیز کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ماڈل ہاؤسنگ انکلیوو سوسائٹی کاہنہ کی انتظامیہ کی جانب سے سادہ لوح لوگوں کی زمین پر قبضہ کیا جا رہا ہے،سوسائٹی سادہ لوح لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے ترقیاتی کام کر رہی ہے،عدالت نے سوسائٹی میں تعمیر کردہ کام پر حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے،سوسائٹی انتظامیہ حکم امتناعی کے باوجود ترقیاتی کام کر رہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -