رائیونڈ، ڈاکوؤں نے لیڈی ہیلتھ ورکر سے موبائل فون چھین لیا

رائیونڈ، ڈاکوؤں نے لیڈی ہیلتھ ورکر سے موبائل فون چھین لیا

لاہور(خبر نگار)رائیونڈکے علاقہ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکر سے ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقہ میں پولیو ورکر نصرت پروین ساتھی لیڈی ورکر کے ہمراہ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے بعد گھر کے باہر تصویر بنا رہی تھی کہ 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو لیڈی ورکر سے اسکاسرکاری موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ لیڈی ہیلتھ ورکر کے چیخ وپکار کرنے پر مقامی افرادجمع ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کرلیا جائے گا۔

 

مزید : علاقائی