مانگا منڈی میں جواں سال لڑکی سمیت 2افراد کی خود کشی

مانگا منڈی میں جواں سال لڑکی سمیت 2افراد کی خود کشی

لاہور ( خبرنگار ) مانگامنڈی کے علاقہ میں 38 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے پریشان ہوکر خودکشی کرلی ۔بتایاگیاہے کہ مانگامنڈی گاؤں کا رہائشی دلبر احمد کئی سالوں سے بے روزگار تھا اور گزشتہ روز اس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھالیں جسے فوری جنرل ہسپتال پہنچایاگیالیکن وہ جانبرنہ سکا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی ہے ۔ دوسرے واقعہ کے دوران کھوکھرٹاون شفیق آباد میں جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق 22سالہ سدرہ کاگھروالوں سے جھگڑاہواتھا اور اسنے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے میو ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارم کیلئے جمع کروادی ہے۔

مزید : علاقائی