چیف سیکرٹری پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس

چیف سیکرٹری پنجاب کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعید کوتوہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے 7دسمبرکوجواب طلب کرلیاہے۔جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے محمد رفیق کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ اس نے حلقہ غوتہ سراج ضلع ناروال کے پٹواری محمد صدیق کے خلاف انٹی کرپشن کودرخواست دی اس پر کوئی شنوائی نہ ہوئی، پھرچیف سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی لیکن اس پربھیعمل نہ ہوا،اس نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا،عدالت نے 16اکتوبر2017ء کو چیف سیکرٹری پنجاب کو زیرالتواء درخواست پرفیصلہ کرنے کاحکم دیاتھا، عدالتی حکم کے باجود چیف سیکرٹری پنجاب نے زیرالتواء درخواست پرفیصلہ نہیں کیا ۔

مزید : علاقائی