ملازمین کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر فنانس واسا کو فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے ملازمین کو سپیشل الاؤنس نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر فنانس واسا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے واسا کے ملازمین رانا شریف سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے اور ٹیپا کے ملازمین کو سپیشل الاؤنس دیا جاتا ہے لیکن واسا ملازمین کو یہ الاؤنس نہیں دیا جا رہا، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈائریکٹر فنانس واسا کو درخواست گزاروں کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
فیصلہ کا حکم