توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار سید اظہار علی کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار سید ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار سید اظہار علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹر عبدالقیوم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹر ان سرجری کی ڈگری حاصل کی لیکن پی ایم ڈی سی نے اس ڈگری کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو حکم دیا تھا کہ درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا ۔

سید اظہار کو نوٹس

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...