کرپشن انکوائریاں، نیب نے پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرلیں

کرپشن انکوائریاں، نیب نے پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)نیب نے 56 سرکاری کمپنیوں اور دیگر کرپشن کی انکوائریاں مکمل کرنے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے احتساب عدالتوں کے پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ نیب کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے اگر پراسیکیوٹرز کی مدد درکار ہو تو فوری رابطہ کیا جائے۔چیئرمین نیب نے متعلقہ ریجن ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ انکوائری کے دوران کسی کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے، نہ ہی کسی کا کام انکوائری مکمل ہونے تک متاثر کیا جائے ،انکوائری کرتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے ہونے چاہئیں تاکہ ریفرنس عدالت میں پیش کرتے وقت کوئی خامی نہ رہے،اس کے لئے عدالتی پراسیکیوٹرز سے رابطے میں رہنا چاہیے ، نیب نے سرد خانوں میں پڑی کوآپریٹو سیکنڈل اور تاج کمپنی سیکنڈل کی بھی انکوائریاں ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں جوبھی ذمہ دار ہے سامنے لانے کاحکم دیاگیاہے،مذکورہ بالا ہدایات ملنے کے بعدنیب کے تمام تفتیشی افسران متحرک ہو گئے ہیں ،پراسیکیوٹرز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نیب آفس سے رابطے میں رہیں۔

مزید :

علاقائی -