مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری بلاک کرنے کا حکم

مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری بلاک کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے اینٹی کرپشن کو عدالتی مفرور ملزموں کے شناختی کارڈ فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے،اس ضمن میں مراسلہ ڈی جی اور سرکل آفیسر زکو ارسال کردیا گیاہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں 10سے زائد ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد مفرور ہو چکے ہیں ،اینٹی کرپشن نے ایسے تمام ملزمان کے شناختی کارڈ فوری طورپر بلاک کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ ڈی جی اینٹی کرپشن اور سرکل آفسیرزاینٹی کرپشن کو ارسال کردیا گیاہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...