چودہ سال قبل 5افراد کو قتل کرنے کے میں ملوث ملزم بری

چودہ سال قبل 5افراد کو قتل کرنے کے میں ملوث ملزم بری

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سول کورٹ کے باہر 14سال قبل فائرنگ کرکے 5افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم وحید عرف وحیدی کو بری کردیاہے۔واضح رہے کہ اس کیس میں دو ملزموں کوعدالت پہلے ہی سزائے موت کی سزا سنا چکی ہے ، ملزم وحید عرف وحیدی 14سال قبل وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا، عدالت میں چالان آنے پر کیس کی باقاعدگی سے سماعت شروع ہوئی ،عدالت میں ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم وقوعہ کے وقت موجود ہی نہیں تھا یہ اس وقت سری لنکن گیا ہوا تھا ،عدالت نے استغاثہ سے ملزم کی موجودگی کے ثبوت مانگے لیکن عدالت کو یہ ثبوت فراہم نہ کئے گئے جس پرعدالت نے گزشتہ روز وکلاء کی بحث سننے کے بعد ملزم وحید عرف وحیدی کوبری کردیاہے۔ملزم کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے محسن شاہ ،علی رحمن سمیت 5افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کررکھا تھا۔

مزید : علاقائی