باٹا پور : 28سالہ نوجوان تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل ، لاش کھیتوں سے برآمد
لاہور(خبرنگار) باٹا پور کے علاقے سے تشدد زدہ نعش برآمد ، نامعلوم افراد نے 28سالہ محسن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے جھگیاں درس کے قریب کھیتوں میں نامعلوم شخص کی نعش پڑی دیکھ کر کھیتوں میں کام کرنے والے افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کرتلاشی لی شناختی دستاویزات ملنے پر اسے برکی کے علاقے منڈیانوالا کے رہائشی 28سالہ محسن علی کے نام سے شناخت کر لیا گیا بعد ازاں پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق نوجوان محسن علی کی جلو بازار میں قسطوں کی دکان تھی اور چند روز قبل دکان بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اسے اغوا کر لیا گیا تھا اور گزشتہ روز اس کی نعش کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے محسن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کر کے اسے قتل کیا اور لاش کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے اس واقعہ کی مختلف پہلووں پر تفتیش جاری ہے ۔