انویسٹی گیشن پولیس نے ڈیڑھ ماہ میں 616 اشتہاری گرفتار کئے

انویسٹی گیشن پولیس نے ڈیڑھ ماہ میں 616 اشتہاری گرفتار کئے

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چودھری سلطان احمد کی نگرانی میں انویسٹی گیشن پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 616 اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ رپورٹ سی سی پی اوامین وینس کی زیرصدارت انویسٹی گیشن ونگ کے ساتھ ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی گئی ہے۔اجلاس میں انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی لاہور کو بتایا گیا کہ انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیڑھ ماہ میں 616اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کی نگرانی میں سی آئی اے پولیس نے147اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔ سٹی انویسٹی گیشن ونگ نے 137 اشتہاریوں کوگرفتار کیا۔ اے وی ایل ایس نے ڈیڑھ ماہ میں 22اشتہاری ملزمان کو گرفتار کئے۔ اسی طرح ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن ڈاکٹر آنوش مسعود چودھری کی نگرانی میں پولیس نے 171 اشتہاری جبکہ سول لائن اور دیگر انویسٹی گیشن کی ٹیموں نے بھی سینکڑوں اشتہاریوں کو گرفتار کیا ہے ۔سی سی پی او امین وینس نے افسران کو اشتہاری ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے والی ٹیموں کو زبردست سراہا۔اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان احمد،ایس پی سی آئی اے ندیم عباس ، ایس پی سی آر او سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

 

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...