ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و دیگر سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات و دیگر سامان سے ...

لاہور(خبر نگار )صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آ با د کے علاقے میں زاہد بٹ کی فیملی کو یر غما ل 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہر بنس پو رہ کے علا قے میں پر ویز کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لا کھ 45ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔گلشن اقبا ل کے علا قہ میں فیصل کے گھرسے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ مز نگ کے علا قہ میں طا رق کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شیر ا کو ٹ کے علا قہ سے عظیم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں نو ید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ستو کتلہ میں نعما ن،فیکٹر ی ایر یامیں شہبا زکی گاڑیاں اوربا ٹا پو ر میں فا روق،سو ل لائن میں ظہور ،ڈیفنس اے میں شفیق ،شا د با غ میں احسا ن اور ما ڈل ٹا ؤ ن میں کا شف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...