خراب ایل سی ڈی ٹی وی تبدیل نہ کرنے پر ایس کے بابا الیکٹرونکس کامالک جواب سمیت طلب

خراب ایل سی ڈی ٹی وی تبدیل نہ کرنے پر ایس کے بابا الیکٹرونکس کامالک جواب سمیت ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ایل سی ڈی ٹی وی خراب دینے اور تبدیل نہ کرنے پر ایس کے بابا الیکٹرونکس شاپ کے مالک سے 28 نومبر کو جواب سمیت طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں کوٹ لکھپت کے فضل حمید نے داروغہ والا میں واقع ایس کے بابا الیکٹرونکس شاپ کے مالک کے خلاف 60ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے دکان سے ایک ایل سی ڈی خریدی جس کی مالیت 35ہزارروپے تھی اس کو وارنٹی دی گئی اس نے گھر آ کر اسے چلایا لیکن اس نے صحیح کام نہ کیا جس کی وجہ سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ،اس نے فوری دکاندار سے رابط کیا اسے وارنٹی کارڈ دکھایا لیکن اس نے ایل سی ڈی کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...