لاہورہائیکورٹ میں چارروزہ کتاب میلے کاآغاز

لاہورہائیکورٹ میں چارروزہ کتاب میلے کاآغاز

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ میں چارروزہ کتاب میلے کاآغازہوگیا ہے ، مختلف موضوعات پر مشتمل50 ہزار سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں۔ وکلاء اورعدالتی اہلکاروں کی کتاب میلے میں بھرپوردلچسپی، کہتے ہیں کتابوں کے بغیرانسان ادھورا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام چار روزہ کتب میلے کا آغازہوگیاہے۔ قانون سمیت مختلف موضوعات پر رکھی گئیں کتب وکلاء کی توجہ کو مرکز بنی ہوئی ہیں۔سابق صدرسپریم کورٹ بار حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کے ہمراہ کتاب میلے کا افتتاح کیا۔میلے میں مختلف پبلشرز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پرکتابیں 30 سے 50فیصد تک رعائتی قیمت پرفروخت کی جارہی ہیں۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدرحامد خان نے اس موقع پر کہا کہ آئی ٹی کا دورہونے کے باجود کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔

مزید : علاقائی