ڈولفن فورس میں اضافی کورس کروانے کیخلاف درخواست پر آئی جی کو نوٹس

ڈولفن فورس میں اضافی کورس کروانے کیخلاف درخواست پر آئی جی کو نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں اضافی کورس کروانے کے خلاف دائر درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محمد ذیشان کو پنجاب پولیس میں کانسٹیبلری کا کورس مکمل کرنے کے بعد ڈولفن فورس میں تعینات کر دیا گیا، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈولفن فورس کا کورس مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کو واپس بھیجنے کے لئے دوبارہ پنجاب پولیس کا کورس کروایا جا رہا ہے ،دوبارہ کورس کروانے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آئی جی کو نوٹس

مزید : علاقائی