پی آئی سی کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف درخواست پرسٹے آرڈر پیش کرنے کا حکم

پی آئی سی کو آؤٹ سورس کرنے کیخلاف درخواست پرسٹے آرڈر پیش کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو عدالتی حکم امتناعی کی نقل پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے نے الائیڈ ہیلتھ آگنائزیشن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل خواجہ طارق سہیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت پی آئی سی کو آؤٹ سورس کرنے جا رہی ہے، درخواست گزار کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ پی آئی سی کی سروسز کو پرائیوٹائز کرنے سے سینٹری ورکرز سمیت دیگر ملازمین بیروزگار ہو جائیں گے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پی آئی سی کو آؤٹ سورس کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے اورحکومت کے پی آئی سی کو پرائیویٹائز کرنے کے فیصلے کو کالعدم کیا جائے، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کواسی نوعیت کے معاملے میں ملتان ہائیکورٹ کے حکم کی نقل پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔

پی آئی سی

مزید : علاقائی