محکمہ صحت کو ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کے فوری بندوبست کا حکم

محکمہ صحت کو ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کے فوری بندوبست کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ کے تین رکنی ٹربیونل نے ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کا کوئی انتظام نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کو حکم دیا ہے کہ لاہور کے ڈرگ انسپکٹروں کی تربیت کا فوری بندوبست کیا جائے،تین رکنی ڈرگ ٹربیونل نے ایک کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے قرار دیا کہ ڈرگ انسپکٹر چالان عدالت میں بھجواتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کرتے اور چالان عدالت میں بھجوا دیتے ہیں جس کی وجہ سے عدالت کو فیصلہ دیتے وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عدالت نے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ 30سے 90روز میں پیش کرانے کے لئے بھی محکمہ صحت پر ذمہ داری عائد کی ڈرگ ٹربیونل نے اپنے حکم میں لکھا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ ہمیشہ 90روز کے بعد پیش کی جاتی ہے جس سے اس کی قانونی حثیت کھو جاتی ہے ،علاوہ ازیں عدالت نے ایک جعلی ادویات کے کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے دو ملزموں کو پروبیشن پر 2،2 سال کے لئے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : علاقائی