بینک آف پنجاب ،ڈی ایچ اے سٹی سمیت 3 مقدمات کی سماعت

بینک آف پنجاب ،ڈی ایچ اے سٹی سمیت 3 مقدمات کی سماعت

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں بینک آف پنجاب کیس اور ڈی ایچ اے سٹی کیس سمیت 3مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی ،تینوں کیسوں میں ملزمان کی حاضری کے بعد عدالت نے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔عدالت میں ملزم شیخ افضل کے وکیل نے نیب کے گواہ پر اپنی جزوی جرح کی ۔عدالت نے مزید جرح کے لئے گواہ کو آج21نومبر کے لئے پابند کردیاہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ کیس میں ملوث حماد ارشد، مراد ارشد اور خالد نذیر بٹ کے ریفرنس کی سماعت 23نومبر تک ملتوی کردی ہے،عدالت میں گزشتہ روزتینوں ملزمان پر فرد جرم عائد ہونی تھی لیکن وکلا ء کی طرف سے ملزمان کو بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلا ء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے،دریں اثناء احتساب عدالت نے سادہ لوح افراد کو گاڑیاں دینے کی آڑ میں کروڑوں روپے سے محروم کرنے کے الزام میں ملوث کنال موٹرز کے مالک رانا قیصر نذیر کے ریفرنس کی سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...