افغانستان فورسز کی کارروائیاں ، 3پاکستانیوں سمیت طالبان و داعش کے 95شدت پسند ہلاک

افغانستان فورسز کی کارروائیاں ، 3پاکستانیوں سمیت طالبان و داعش کے 95شدت پسند ...

کابل (آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں 3پاکستانیوں سمیت طالبان اور داعش کے 95شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مشرقی صوبہ کنڑ میں مقامی رہائشیوں نے فائرنگ کرکے داعش کے 3عسکریت پسندوں کو مارڈالا ۔ افغا ن میڈیا کے مطابق صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا ہے کہ ننگرہار صوبے میں سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 14شدت پسند مارے گئے جن میں 3پاکستانی بھی شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ آپریشن کے دوران شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع آچن ،دیہہ بالا اور لالپور میں کاروائیوں کے دوران داعش کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔دریں اثناء افغان نیشنل آرمی کی 201صلیب کور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ننگرہار میں آپریشن کے دوران داعش اور طالبان کے 20جنگجو مارے گئے ۔کھوگیانی اور آچن ضلع میں داعش کے 13 اور طالبان کے 3جنگجو ہلاک ہوئے جن میں داعش کا مقامی رہنما ثاقب بھی شامل ہے ۔ضلع چھپرہار میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 4جنگجو ہلاک اور 2دیگر زخمی ہوگئے۔ادھر مغربی صوبہ ہرات میں سکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میں 75شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔دوسری جانب مشرقی صوبہ کنڑ میں مقامی رہائشیوں نے فائرنگ کرکے داعش کے 3عسکریت پسندوں کو مارڈالا جبکہ 3دیگر زخمی بھی ہوگئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب داعش کے ایک گروپ نے ضلع چوکی میں رہائشیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

افغانستان/کارروائیاں

کابل (این این آئی) افغان وزارت دفاع نے ایک بار پھرپاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کردیا۔ترجمان افغان وزارت دفاع دولت وزیری نے اپنے بیان میں کہا دشمن افغانستان میں شکست کے قریب ہے۔رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 13فیصد اضافہ ہوا،تاہم اس سال باغیوں کو زیادہ نقصان اٹھاناپڑا۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان اب بھی دہشتگردوں کی مددکررہاہے۔ڈیورنڈلائن کی خلاف ورزی جاری ہے،پاکستان کودہشتگردوں کی مدد روک دینی چاہئے۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے مزید بتایا کہ ہم اس بات کو مسترد نہیں کر سکتے کہ طالبان اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس یہ کافی تعداد میں نہیں۔اس کا استعمال صوبہ فرح، ہلمند اور چند دیگر مقامات پر کیا۔

افغان/الزام

مزید : علاقائی