کوئی پاکستانی فوجی افغان حدود میں داخل نہیں ہوا، جنرل ایوب حسین خیل

کوئی پاکستانی فوجی افغان حدود میں داخل نہیں ہوا، جنرل ایوب حسین خیل

کابل (آئی این پی)افغان سرحدی فورسز کے ایک اعلی کمانڈر نے ڈیورنڈلائن پر پاک فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی فوجی افغان حدود میں داخل نہیں ہوا۔ افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق افغان سرحدی پولیس فورسز کی فرسٹ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل محمد ایوب حسین خیل کا کہنا ہے ڈ یورنڈلائن پر پاک فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔ کوئی بھی پاکستانی فوج افغان حدود میں داخل نہیں ہوا ہے ۔ننگرہار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل ایوب حسین خیل نے کہا سرحدی حفاظتی فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی کو بھی افغان حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

جنرل ایوب حسین خیل

مزید : علاقائی