بھارت کا اسرائیل کیساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

بھارت کا اسرائیل کیساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے اسرائیل کیساتھ میزائلوں کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت نے اسرائیل کیساتھ مل کر 500 ملین ڈالر کے گائیڈڈ اینٹی ٹینک میزائل تیار کرنے کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کی وجہ سے کیا گیاہے اور دفاعی تحقیقاتی ادارے کو فوج کے استعمال کیلئے ملکی سطح پر ان میزائلوں کو تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان 2014 سے ان میزائلوں کی تیاری کے لیے مذاکرات جاری تھے ۔معاہدے کی رو سے اسرائیل کی دفاعی کمپنی رافل اور بھارتی کلیانی گروپ نے مشترکہ طور پر بھارتی فوج کے لیے گائیڈڈ اینٹی میزائل تیار کرنے تھے ۔

بھارت

مزید : علاقائی