مغرب عمران خان کے طالبان خان چہرے سے لاعلم ہے :بختاور بھٹو

مغرب عمران خان کے طالبان خان چہرے سے لاعلم ہے :بختاور بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے مغرب اور عالمی دنیا عمران خان کے طالبان خان چہرے سے لاعلم ہے، قوم ان کا بائیکاٹ کرے ۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے درمیان انتخابی اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو نے عمران خان کو طالبان خان قرار دیدیا اور کہا ان کا یہ چہرہ دنیا اور ان کے سپانسرز سے چھپا ہوا ہے، انہوں نے خیبر پختونخوا کا تعلیمی بجٹ بھی فنڈنگ کی نذر کردیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا قوم عمران خان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے طالبان مخالف اتحاد کو ووٹ دیں اور 2018ء کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو منتخب کرائیں۔
بختاور بھٹو

مزید :

علاقائی -