نواز شریف جمہوریت کی مضبوطی کے لئے عوام سے رابطہ کر رہے ہیں ٗآصف کرمانی

نواز شریف جمہوریت کی مضبوطی کے لئے عوام سے رابطہ کر رہے ہیں ٗآصف کرمانی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سابق وزیر اعظم سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ووٹ کے تقدس اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے عوام سے رابطہ کر رہے ہیں۔پیر کو جاری کردہ پریس ریلز میں سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عوام کو اکسانا، جھوٹے الزامات لگانا، دشنام ترازی اور اخلاق سے گری گفتگو کرنا صرف عمران خان کا وطیرہ ہے۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیر اؑ عظم محمد نواز شریف کے ایبٹ آباد کے کامیاب جلسے کے بعد پی ٹی آئی والوں کے ہزارہ سے پیر اکھڑ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے حواریوں کا الیکشن 2018 میں مکمل صفایا ہو جائے گا۔

ٗآصف کرمانی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...