پاکستان کے دوغلے کھیل سے افغانستان میں دوبارہ طالبان کی بغاوت شرو ع ہوئی،عبداللہ عبداللہ کا الزام

پاکستان کے دوغلے کھیل سے افغانستان میں دوبارہ طالبان کی بغاوت شرو ع ...

اوٹاوا/کابل (آئی این پی)افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں دوبارہ طالبان کی بغاوت شرو ع ہوئی۔افغان خبررساں ادارے ’’خامہ پریس ‘‘ کے مطابق کینیڈا میں ہیلی فیکس انٹرنیشنل سکیورٹی فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ پڑوسی ملک کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں طالبان دوبارہ واپس آئے اوربغاوت شروع کردی۔عبداللہ عبداللہ نے مزید کہاکہ2014ء میں افغانستان سے افواج نکالنے کے فیصلے سے بھی ملک کی سکیورٹی پر منفی اثر پڑا۔دریں اثناء افغان چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ افغان حکومت جنوبی ایشیا کے بارے میں واشنگٹن کی حکمت عملی کے بارے میں پرامید ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نئی حکمت عملی سے طالبان اور انکے حامیوں پر مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کیلئے دباؤ بڑھانے میں مددملے گی۔

عبداللہ عبداللہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...