ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کے وکیل کی مہلت کی استدعا پرسماعت ملتوی

ایفی ڈرین کیس،حنیف عباسی کے وکیل کی مہلت کی استدعا پرسماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن)انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج راجہ پرویز اختر نے سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر مین میٹرو بس سروس حنیف عباسی سمیت8ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 27نومبرتک ملتوی کر دی ہے پیر کے روز ملزمان کی جانب سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342کے تحت صفائی کے بیان ریکارڈ کئے جانے تھے جس کے لئے عدالت کی جانب سے ملزمان کو سوالنامہ پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھاتاہم 2ہفتے کے دوران 2تاریخیں گزرنے کے باوجود تحریر بیان جمع نہ کرائے جا سکے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایفی ڈرین کیس میں نامزدگریس فارما کے مالک حنیف عباسی ،ان کے بھائی وحماس فارما کے مالک باسط عباسی ،چچا زاد بھائی وفیکٹری منیجر سراج احمد عباسی،برادر نسبتی ومارکیٹنگ منیجررانا محسن خورشید،پروڈکشن منیجرغضنفر علی، کوالٹی کنٹرول منیجر ناصر خان اوراے بی فارماسیوٹیکل کے مالک احمد بلال کے علاوہ نزاکت خان پر مشتمل آٹھوں ملزمان کے علاوہ اے این ایف کے وکیل چوہدری زاہد محمود ، اے این ایف کے لیگل انسپکٹر مرزا عبدالرحمان اور کیس کے تفتیشی و استغاثہ کے اہم گواہ امتیاز حسین شاہ عدالت میں موجود تھیتاہم ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت دی جائے جس پر عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کسی کاروائی کے بغیر سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ29اکتوبر کوسماعت کے دوران عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ہدائیت کی وہ سوالنامہ تیار کر کے فوری عدالت میں جمع کروائیں اے این ایف کی جانب سے سوالنامہ جمع کرانے اور ملزمان کو فراہم کرنے کے باوجود تاحال جواب داخل نہ ہو سکے ۔
ایفی ڈرین کیس

مزید :

علاقائی -