فیض آباد ٗدھرنا مظاہرین کیخلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج ، تعداد 18ہوگئی

فیض آباد ٗدھرنا مظاہرین کیخلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج ، تعداد ...

اسلام آباد (این این آئی)سلام آباد میں فیض آباد کے قریب دھرنے کے شرکا کے خلاف پولیس چوکی پر مبینہ حملے کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج کر لیا گیا ٗ مقدمہ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ٗدھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ سوہان کے قریب اتوار کی شام مظاہرین نے اچانک پولیس پر حملہ کردیا ، جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر تھے ، مظاہرین نے ایس ایچ او کورال ستار شاہ کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی۔دھرنے کے شرکا کی جانب سے حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں ایس پی مصطفیٰ تنویر ، 2 انسپکٹرز ، 4 اہلکار اور2 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔

فیض آباد ٗدھرنا

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...