یو ایچ ایس کو نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی اجازت

یو ایچ ایس کو نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کیلئے درخواستیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کونجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لئے میرٹ لسٹ تیار کرنے سے روکنے کی استدعا فوری طور پر منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے قراردیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نجی میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے درخواستیں وصول کرنے دیں ،اس تمام معاملے کا ایک ساتھ ہی فیصلہ کیا جائے گا۔پرائیویٹ میڈیکل کالجوں نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے ان کے کالجوں میں داخلے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو چیلنج کررکھا ہے ۔گزشتہ روز پی ایم ڈی سی ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے ان درخواستوں کی مخالفت کی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالج 28سے 30لاکھ روپے عطیہ کے نام پر وصول کرکے میرٹ کے برعکس داخلے دے رہے ہیں ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی نئی داخلہ پالیسی اس لوٹ مار کو روکنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ اس معاملہ پر پی ایم ڈی سی اور پرائیویٹ کالجوں کی انتظامیہ مل بیٹھ کر بھی معاملہ کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت کے لئے23نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -