توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس 10روز میں جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس 10روز میں جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کر لیاہے۔عدالت نے یہ حکم محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ریٹائرڈ کلرک محمد نصیر کی درخواست پر جاری کیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمے سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے ساتھ دیگر مراعات نہیں دی جا رہی ہیں، محکمے کو متعدد درخواستیں دیں لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ پنشن کے ساتھ دیگر مراعات نہیں دے رہا جو توہین عدالت ہے ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...